آج جن اَوشدھی دیوس ہے۔

آج جن اَوشدھی دیوس ہے۔ اس اسکیم کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اورGeneric دواؤں کے استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے یہ دن منایا جاتا ہے۔ ہر کسی کو کفایتی قیمت پر معیاری Generic ادویات فراہم کرنے کے مقصد سے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا شروع کی گئی تھی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ کیمیکل اور کھاد کی وزارت کی جانب سے اس پہل کی حمایت میں ملک بھر میں ایک ہفتہ طویل سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                         V-C Bhanu

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی Pariyojna کا آغاز نومبر 2008 میں کیا گیاتھا، جس کا مقصد جن اوشدھی کیندروں کے متعلقہ سینٹرس کے ذریعہ عوام کو کفایتی قیمتوں پر معیاری ادویات فراہم کرنا ہے۔ یہ اسکیم بازار سے 50 سے 80 فیصد کم قیمت پر دوائیں فراہم کرتی ہے۔ اس میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے کہ دوائیں تصدیق شدہ کمپنیوں سے خریدی جائیں، تاکہ ان کے معیار سے کوئی سمجھوتہ نہ ہوپائے۔ اس پہل کے تحت  شروع کئے گئے دیگر اقدامات میں محض ایک روپے میں Suvidha Sanitary Napkins بھی شامل ہے۔ ملک بھر کے سبھی اضلاع میں اس وقت 15 ہزار سے زیادہ جن اوشدھی کیندر کام کررہے ہیں اور اس اسکیم سے خود روز گار کے موقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔