آج جنگلات کا بین الاقوامی دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد ایک مستحکم مستقبل کے لئے، جنگلات کے اہم رول کے بارے میں بیداری میں اضافہ کرنا ہے۔ اس سال کا موضوع ہے ”جنگلات اور خوراک“۔ جس کے تحت جنگلات اور عالمی سطح پر خوراک کی یقینی فراہمی کے درمیان گہرے تعلق پر توجہ دی گئی ہے۔
اس سال کے موضوع کے مطابق ماحولیت، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدلی کی وزارت نیز بھارتی حکومت کی متعلقہ ریاستوں نے ایسی مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں، جس کا تعلق جنگلات سے لے کر خوراک کی یقینی فراہمی، غذائیت اور گزر بسر تک سے ہے۔