ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 14, 2025 3:29 PM

printer

آج تقسیمِ ہند کی ہولناکی کو یاد کرنے کا دن ہے

آج تقسیمِ ہند کی ہولناکی کو یاد کرنے کا دن ہے۔ یہ دن 1947 میں بھارت کی تقسیم کے عمل کے دوران متاثرین اور لوگوں کی پریشانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ اِس دن ملک کی طرف سے اُن سبھی لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے، جنہوں نے تقسیمِ ہند کے دوران اپنی جانیں قربان کردیں اور ایسا درد سہا، جس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یہ دن ہمارے ملک کی تاریخ کے اِس المناک باب میں بے شمار لوگوں کو درپیش افرا تفری اور دکھ درد کو یاد دلاتا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ یہ دن ہم آہنگی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کی ہماری لگاتار ذمہ داری کو بھی یاد دلاتا ہے، جس کی وجہ سے ہمارا ملک یکجہت ہے۔ x