November 19, 2025 9:54 AM | Bihar Govt Formation

printer

آج بہار کی راجدھانی پٹنہ میں، NDA کے نئے منتخبہ ارکانِ اسمبلی کا رہنماء منتخب کرنے کیلئے میٹنگ ہوگی۔

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں NDA کے 9 منتخب ارکانِ اسمبلی، آج اپنے رہنما کا انتخاب کریں گے۔ NDA کی 5 پارٹیوں BJP، جنتا دل یونائیٹڈ، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)، ہندوستانی عوام مورچہ اور راشٹریہ لوک مورچہ کے تمام 202، نو منتخب ارکانِ اسمبلی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور اتحاد کے رہنما کا انتخاب کریں گے۔

 

NDA کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ آج دو پہر میں بہار اسمبلی کی ایکسٹینشن بِلڈنگ میں طلب کی گئی ہے۔ آج BJP اور JD(U) کی قانون ساز پارٹیوں کی الگ الگ میٹنگیں بھی ہوں گی۔ BJP کی میٹنگ پارٹی کے مرکزی مشاہدہین کی نگرانی میں پٹنہ میں پارٹی کے ریاستی ہیڈکوراٹر میں تقریباً دن میں 10 بجے ہوگی، جبکہ تقریباً اُسی وقت JD(U) قانون ساز پارٹی کی میٹنگ بھی ہوگی۔

NDA قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب ہونے کے بعد نتیش کمار، گورنر عارف محمد خان کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کیلئے، راج بھون جائیں گے۔ 243 ارکان والی موجودہ اسمبلی کی میعاد آج ختم ہو رہی ہے، کیونکہ کابینہ نے اِسے تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے، جو آج سے نافذ العمل ہے۔

اِس دوران پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کیلئے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔