July 6, 2025 2:32 PM

printer

آج برمنگھم میں دوسرے ٹسٹ میچ میں کھیل کے آخری دن بھارت مضبوط پوزیشن میں ہے۔

        برمنگھم کے Edgbaston میں Anderson-Tendulkar ٹرافی کے دوسرے ٹسٹ میچ میں بھارت مضبوط پوزیشن میں ہے۔ آج کھیل کا آخری دن ہے اور انگلینڈ اب بھی 536 رَن پیچھے ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم آج سہ پہر اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹ پر 72 رَن سے آگے کھیلنا شروع کرے گی۔ یہ میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے پھر شروع ہوگا۔

اِس سے قبل بھارتی کپتان شُبھ مَن گِل نے ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں شاندار انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 430 رَن بنائے۔ شُبھ مَن گِل نے پہلی اننگز میں 269 رَن اور دوسری اننگز میں 161 رَن اسکور کئے، جو کسی ٹسٹ میچ میں دوسری سب سے بڑی اوسط ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔