آج بدھ پورنیما منائی جارہی ہے۔ یہ دن نہ صرف اِس لیے منایا جاتا ہے کہ آج کے دن گوتم بدھ پیدا ہوئے تھے، بلکہ یہ دن اِس لیے بھی منایا جاتا ہے کہ آج ہی کے دن گوتم بدھ کو بودھ گیا میں مہابودھی درخت کے نیچے نروان حاصل ہوا تھا۔ اِس دن کو دنیا بھر کے بودھ اور ہندو مناتے ہیں اور یہ بھارت، نیپال، بھوٹان، برما، تھائی لینڈ، تبت، کوریا، لاؤس، ویتنام، منگولیا، کمبوڈیا، سنگا پور، انڈونیشیا اور سری لنکا جیسے ممالک میں ایک بڑا فیسٹول ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بودھ پورنیما کے مبارک موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انہوں نے کہا کہ سچائی، مساوات اور بھائی چارے کی اقدار پر مبنی بھگوان بودھ کے پیغامات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ ایثار و قربانی سے بھرپور بھگوان بودھ کی زندگی، رحمدلی اور امن کیلئے عالمی برداری کو ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی۔×