ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 2, 2025 3:09 PM

printer

آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو، اُن کے 156 ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کو، اُن کے 156 ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ اِس موقع پر پورے ملک میں اور بیرونِ ملک بھارتی مشنوں میں کئی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

قومی راجدھانی میں باپو کی سمادھی راج گھاٹ پر سبھی مذہبوں کے دعائیہ جلسے ”سَرو دھرم پرارتھنا سَبھا“ کا اہتمام کیا گیا۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیرِ اعظم نریندر مودی، لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور مرکزی وزیر منوہر لال نے آج صبح راج گھاٹ جاکر مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔ اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے بھی بابائے قوم مہاتما گاندھی کو اُن کے 156 ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آج ہی سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کا بھی یومِ پیدائش ہے۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے سابق وزیرِ اعظم لال بہادر شاستری کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شاستری جی کی زندگی اور اُن کی قیادت سادگی، دیانتداری اور اخلاقی ہمت کی مظہر ہے، جس سے آنے والی نسلوں کو ملک کی وسیع تر بہبود کیلئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر کام کرنے کی ترغیب ملتی ہے۔ اِدھر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے شاستری جی کو اُن کے 121ویں یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لال بہادر شاستری ایک غیرمعمولی مدبر تھے، جن کی دیانتداری، انکساری اور لگن سے دشوار حالات میں بھی ملک کو تقویت حاصل ہوئی۔