وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، سیوا اور سُساشن یعنی عوام کی خدمت اور اچھی حکمرانی کے منتر سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے یکسر تبدیلی اور ترقی کیلئے انتھک کام کرتی رہی ہے۔ آج اِس خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ میں ہم اِس بات کا ذکر کر رہے ہیں کہ کیسے مودی حکومت شمال مشرقی خطے کو مرکزی دھارے میں لارہی ہے اور اِسے بھارت کی ترقی کے نئے اِنجن میں تبدیل کررہی ہے۔
شمال مشرقی بھارت، جو کبھی ایک دور دراز سرحدی علاقہ سمجھا جاتا تھا، آج ترقی، امن اور امکانات کی علامت بن چکا ہے۔ پچھلے 11 برس میں نریندر مودی حکومت نے جامع ترقی کے ایک انقلابی ویژن پر عمل کیا ہے۔ اِن علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، جو تاریخی طور پر نظر انداز کیے جاتے رہے۔ شمال مشرقی خطہ، غیر معمولی ترقی اور قومی دھارے میں شمولیت کا گواہ بن چکا ہے۔
23 مارچ 2025 کو نئی دلّی میں منعقدہ ”رائزنگ نارتھ ایسٹ اِنویسٹرز سمٹ“ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے وِکست بھارت کے حصول میں مشرقی بھارت کے کلیدی رول پر زور دیا۔
نریندر مودی حکومت نے صرف ”Look East“ پالیسی کو ”ایکٹ ایسٹ“ میں تبدیل کرنے پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ شمال مشرقی خطے کے لیے ”ایکٹ فاسٹ“ اور ”ایکٹ فرسٹ“ کا اصول اپنایا۔ 2014-15 سے شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت کے لیے مختص بجٹ میں ڈھائی گنا اضافہ کیا گیا ہے اور اِسے سال 2024-25 میں تقریباً 2 ہزار 333 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5 ہزار 900 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔ مودی حکومت شمال مشرقی خطے میں صنعتی ترقی کے لیے شمال مشرقی خطے میں انقلابی تبدیلی لانے والی صنعت کاری کی اسکیم Unnati 2024 کو بھی نافذ کررہی ہے۔
شمال مشرقی خطے کا ویژن 2020 دستاویز اِس خطے کی ترقی کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے، تاکہ اِسے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جاسکے۔
اِس کے تحت مختلف وزارتوں نے متعدد اقدامات ے ہیں۔ بھارت کی ترقی کی کہانی میں حاشیہ پر رہنے والا علاقہ شمال مشرق اب تیزی سے ملک کی ترقی کے اِنجنوں میں ایک بنتا جارہا ہے۔×