September 6, 2025 3:11 PM

printer

آج اننت چتر دشی کے موقع پر پورے ممبئی میں بھگوان گنیش کی مورتیوں کو سپردِ آب کرنے کے ساتھ ہی گنیش چترتھی کا تہوار اختتام پذیر ہورہا ہے

آج اننت چتر دشی کے موقع پر پورے ممبئی میں بھگوان گنیش کی مورتیوں کو سپردِ آب کرنے کے ساتھ ہی گنیش چترتھی کا تہوار اختتام پذیر ہورہا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے ممبئی پولیس کے ساتھ ملکر سکیورٹی، صفائی، صحت اور ماحول دوست بندوبست کے اقدامات کئے ہیں۔ ٹریفک کو منظم اور سکیورٹی کا پختہ بندوبست کیا گیا ہے۔ پورے شہر میں لگائے گئے 10 ہزار کیمروں کے ذریعہ بڑے ہجوم پر نظر رکھی جائے گی، جو اپنے پیارے بپّا کو الوداع کہنے کیلئے شہر کے ساحلوں پر جمع ہوں گے۔ گِرگاؤں، چوپاٹی، دادَر، جوہو، برسووَا اور Powai جیسے مورتیوں کو نذر آب کرنے کے مشہور مقامات پر بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ خواتین کی حفاظت کیلئے نِربھیا دستہ سڑکوں کی نگرانی کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ خاتون پولیس اہلکار سادے کپڑوں میں نظر آئیں گی۔ ممبئی کی شہری انتظامیہ نے عقیدتمندوں پر زور دیا ہے کہ وہ قدرتی آبی ذخائر میں آلودگی کو کم کرنے کیلئے گھروں اور کمیونٹی سطح پر مورتیوں کو سپرد آب کرنے کیلئے آرٹیفشیل تالابوں کا انتخاب کریں۔ BMC نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ  وہ مورتیوں کو نذر آب کرنے کے دوران سمندر کو نقصان نہ پہنچائیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔