آج اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے مختلف ریل لائنیں بچھانے کے تین پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس سے کرناٹک، تلنگانہ، بہار اور آسام کو فائدہ ہوگا۔ اُس نے گجرات کے کَچھ کے دور دراز علاقوں کو مربوط کرنے کی خاطر ایک نئی ریل لائن کی بھی منظوری دی ہے۔ اِن اقدامات سے کنیکٹیوٹی بڑھے گی اور سفر میں سہولت میں بہتری کے علاوہ لاجسٹک لاگت اور تیل کی درآمدات پر انحصار میں کمی آئے گی۔ اِن پروجیکٹوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی ہوگی اور پائیدار اور موثر ریل خدمات میں مدد ملے گی۔ اِن پروجیکٹوں کی تعمیر کے دوران تقریباً 251 لاکھ دنوں کیلئے براہ راست روزگار بھی پیدا ہوگا۔ مجوزہ نئی لائن، کَچھ خطے کے دور دراز علاقوں میں کنیکٹیوٹی فراہم کرے گی۔ یہ گجرات کے موجودہ 164 کلو میٹر کے ریل نیٹ ورک میں 145 روٹ کلو میٹر کا اضافہ کرے گی۔
اِس پروجیکٹ کے مکمل ہونے کی مدت تین سال ہے۔ گجرات میں سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ نئی ریل لائن سے نمک، سیمنٹ، کوئلہ، Clinker اور bentonite کی نقل و حمل میں مدد ملے گی۔ اِس پروجیکٹ کی کلیدی اہمیت Rann of Cach میں کنیکیوٹی فراہم کرنا ہے۔
Site Admin | August 27, 2025 9:54 PM
آج اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے مختلف ریل لائنیں بچھانے کے تین پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جس سے کرناٹک، تلنگانہ، بہار اور آسام کو فائدہ ہوگا
