آج اتراکھنڈ میں الموڑا ضلعے کے وِنایک علاقے میں ایک بس حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ قدرتی آفات کی صورت میں فوری کارروائی کرنے والی ریاستی فورس کے مطابق، یہ بس بھِکیاسین سے رام نگر جارہی تھی، جس میں 17 یا 18 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد، انتظامیہ اور بچاؤ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اِس حادثے میں جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ وزیر اعظم نے اِس حادثے میں زخمی ہونے والوں کیلئے بھی جلد صحتیابی کی دُعا کی ہے۔