آج آرمی ڈے کے موقع پر صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے دلیر فوجیوں، سابق فوجیوں اور ان کے کنبے کے افراد کو مبارکباد پیش کی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر، صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ بھارتی فوج، ملک کے اتحاد، خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی خاطر مسلسل خدمات انجام دے رہی ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ملک مقدم کا اُن کا غیرمتزلزل جذبہ ہر بھارتی کو تحریک دے رہا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر، جناب رادھا کرشنن نے کہا کہ فوجی اہلکاروں کی شجاعت، ڈسپلن اور عظیم قربانی ہر شہری کو ترغیب دیتی ہے۔
وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ ملک، بھارتی فوج کی ہمت اور پختہ عزم کو سلام پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ناموافق صورتحال میں بے لوث خدمت اور ملک کے تحفظ کی ایک علامت ہیں۔