آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کی تیسری کانفرنس COP 30 آج برازیل کے شہرBelem میں شروع ہوگی۔ کانفرنس سے امید کی جاتی ہے کہ وہ عالمی جنوب کیلئے ایک نیا باب ثابت ہوگی۔ کانفرنس کے دوران بات چیت میں پیرس معاہدے پر عمل درآمد، آب و ہوا سے متعلق مالیات اور اِسے اختیار کیے جانے کے منصوبے پر توجہ دی جائے گی، کیونکہ اب ممالک اپنے وعدوں سے آگے بڑھ کر کارروائی شروع کریں گے۔ یہ پہلی COP ہے جس میں مکمل پیرس پالیسی نافذ کی جائے گی۔
بھارت ماحول کیلئے سازگار توانائی کے شعبے میں اپنی ترقی، اُس نے غیر روایتی بجلی کے اپنے 50 فیصد نشانے کو وقت سے پہلے پورا کرلیا، اپنی اِن خاصیتوں کو اجاگر کرے گا۔
اُدھر برازیل کی صدارت نے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ اب بات چیت سے بڑھ کر عمل درآمد کی طرف آئیں۔x