آب وہوا میں تبدیلی، ماحولیات اور جنگلات کے مرکزی وزیر بھوپیندر یادو نے صاف اور آلودگی سے پاک بھارت بنانے میں، آلودگی کو کنٹرول کرنے والے مرکزی بورڈ CPCB کے اہم رول پر زور دیا ہے۔ نئی دلّی میں CPCB کے51 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔
اس موقع پر جناب یادو نے CPCB کے تمام اَرکان کو مبارک باد دی، جو ٹیکنالوجی، سائنس اور صحیح ڈیٹا کے ذریعہ آلودگی کم کرنے میں اپنی کوششیں دے رہے ہیں۔ GST اصلاحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب یادو نے غذائی اشیاء، گھریلو اشیاء، گھروں کی تعمیر کا سامان، آٹو موبائل، زراعت، تعلیم، صحت اور ہیلتھ انشورنس سمیت 390 سے زیادہ اشیاء پر کی گئی ٹیکس میں تاریخی کمی کو اُجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ GST کے تحت اِن غیر متوقع راحتی اقدامات سے نہ صرف شہریوں کی بچت ہوگی، بلکہ یہ اُن کی زندگی میں زیادہ خوشحالی بھی لے کر آئے گی۔×