آبی آلودگی کی روک تھام اور دریائے سندھ کے تحفظ کی کوشش کے طور پر، لداخ نے 12 اگست کو صفائی آندولن کا دن منائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

آبی آلودگی کی روک تھام اور دریائے سندھ کے تحفظ کی کوشش کے طور پر، لداخ نے 12 اگست کو صفائی آندولن کا دن منائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ اِس دن، مرکز کے زیر اتنظام علاقوں کی ایجنسیاں، عوام، بھارت فوج، فضائیہ، نیم فوجی دستے، سرحدی سڑکوں سے متعلق تنظیم، سماجی فلاح و بہبود کی تنظیم اور اسکولی طلباء صفائی مہم کا اہمام کریں گے۔

صفائی آندولن کا دن دریائے سندھ کے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی خاطر حکومت کی امداد یافتہ ”پہلی صفائی“ مہم ہے۔ لداخ انتظامیہ ہِل کونسل، دفاعی تنظیمیں اور سول سوسائٹیز جیسے تمام متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، تاکہ دریائے سندھ کی صفائی سے متعلق لیہہ کونسل کی جانب سے چلائی جارہی مہم کو مزید بڑھایا جاسکے۔

دریائے سندھ کے پانی کی جانچ میں بڑی مقدار میں Arsenic کی موجودگی پر بڑھتی ہوئی تشویش کے سبب یہ مہم چلائی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔