April 5, 2025 4:09 PM

printer

آئی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ میں چنئی میں، چنئی سُپر کنگس کا مقابلہ ڈیلی کیپٹلس سے ہوگا، جبکہ راجستھان رائلس چنڈی گڑھ میں پنجاب کنگس کا سامنا کرے گی۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، آج چنئی میں سہ پہر ساڑھے تین بجے ڈیلی کیپیٹلس کا مقابلہ چنئی سُپر کنگس سے ہوگا، جبکہ چنڈی گڑھ میں شام ساڑھے سات بجے راجستھان رائلس کا سامنا پنجاب کنگس سے ہوگا۔

کل رات لکھنؤ کے Ekana کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان لکھنؤ سُپر جائنٹس نے ممبئی انڈینس کو 12 رن سے ہرایا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ سُپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 203 رن بنائے۔ جواب میں، ممبئی انڈینس، مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ پر 191 رن ہی بنا سکی۔×