IPL کرکٹ میں موجودہ چمپئن کولکاتہ نائٹ رائڈرس آئی پی ایل 2025 سے باہر ہوگئی ہے کیونکہ کَل شام ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں شدید بارش کی وجہ سے ٹاس کئے بغیر میزبان رائل چیلنجرس بنگلورو کے خلاف اُن کا میچ منسوخ ہوگیا تھا۔ بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے کے نتیجے میں رائل چیلنجرس بنگلورو پوائنٹ کے اعتبار سے سب سے اوپر ہے۔ اس کے 12 میچوں میں 17 پوائنٹس ہیں۔
آج جے پور میں سہ پہر ساڑھے تین بجے راجستھان رائلز کا مقابلہ پنجاب کنگز سے ہوگا، جبکہ دلی کیپٹلس کا مقابلہ گجرات ٹائیٹنس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے دلی میں ہوگا۔