آئی پی ایل کرکٹ میں آج لکھنؤ میں بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپئی ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان لکھنؤ سپرجائنٹس کا مقابلہ سن رائزرس حیدر آباد سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے 7بجے شروع ہوگا۔
کل رات دلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس نے ڈیلی کپٹلس کو 10 وکٹ سے ہرادیا۔ اِس کامیابی کے ساتھ ہی گجرات ٹائٹنس کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست آگئی اور اُس نے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔