آئی پی ایل ٹی-ٹوئنٹی کرکٹ میں کَل رات دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدر آباد نے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کو 110 رن سے ہرادیا۔
سن رائزرس حیدرآباد کی جانب سے دئے گئے 279 رن کے بڑے نشانے کے لئے کھیلتے ہوئے کولکاتہ نائٹ رائڈرس کی ٹیم 168 رن پر سمٹ گئی۔
اس سے پہلے ایک دوسرے میچ میں چنئی سپر کنگس نے گجرات ٹائٹنس کو 83 رن سے شکست دی۔
آج جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔×