May 18, 2025 3:27 PM

printer

آئی پی ایل میں آج جے پور میں راجستھان رائلز کا مقابلہ پنجاب کنگز سے اور دلّی میں شام کو ڈیلی کیپٹلس کا مقابلہ گجرات ٹائٹنس سے ہوگا۔

IPL کرکٹ میں آج جے پور کے سَوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کا مقابلہ پنجاب کنگز سے ہوگا۔  پنجاب کی ٹیم 11 میچوں سے 15 پوائنٹ حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے۔ راجستھان کی ٹیم پہلے ہی Playoff کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے اور 12 میچوں میں سے اُسے صرف تین میں کامیابی ملی ہے اور وہ نویں مقام پر ہے۔

آج کے دوسرے میچ میں دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آج شام ساڑھے سات بجے ڈیلی کیپٹلس کا مقابلہ گجرات ٹائٹنس سے ہوگا۔ گجرات کی ٹیم آج کا میچ جیتنے کی صورت میں Play Off مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔ گجرات ٹائٹنس 11 میچوں سے 16 پوائنٹس حاصل کرکے فی الحال دوسری پوزیشن پر ہے، جبکہ دلّی کی ٹیم گیارہ میچوں سے 13 پوائنٹ حاصل کرکے پانچویں مقام پر ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔