March 3, 2025 3:06 PM

printer

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل رات دبئی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو اپنے آخری لیگ میچ میں چوالیس رن سے ہرا دیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل رات دبئی میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو اپنے آخری لیگ میچ میں 44 رنوں سے ہرا دیا۔ اب بھارت کا مقابلہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے ہوگا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے شریئس ایئر کے 79 رن اور ہاردک پانڈیا کے 45 رن کی بدولت 9 وکٹ کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

جواب میں نیوزلینڈ کی پوری ٹیم 45 اوورز اور تین گیندوں میں 205 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے Kane Williamson نے سب سے زیادہ 81 رن بنائے۔ بھارت کیلئے  Varun Chakravarthy نے اپنے پہلے ایک روزہ میچ میں پانچ وکٹ حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا اور انھیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا۔ اس جیت کے ساتھ بھارت گروپ اے میں سرفہرست ہے۔ اس نے گروپ اسٹیج کے اپنے سبھی تین میچ جیت لیے ہیں۔ بھارتی ٹیم کل دبئی میں سیمی فائنل مقابلے میں آسٹریلیا کا سامنا کرے گی۔ وہیں نیوزی لینڈ بدھ کو دوسرے سیمی فائنل میں لاہور میں گروپ بی کی سرفہرست ٹیم جنوبی افریقہ کا سامنا کرے گا۔×