ICC چمپئن ٹرافی کرکٹ میں آج دوپہر لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل مقابلہ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے سے شروع ہوگا۔ اس میچ میں جیتنے والی ٹیم کا سامنا اتوار کو فائنل میں بھارت سے ہوگا۔ کل دبئی میں بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں چار وکٹ سے ہراکر فائنل میں اپنی جگہ پکّی کرلی۔ وراٹ کوہلی نے بھارت کیلئے سب سے زیادہ 84 رن بنائے اور انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ شریئس ایئر نے 45 رن اسکور کئے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 264 رن بنائے تھے۔ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اِسمتھ نے 73 رن اسکور کئے، جبکہ وکٹ کیپر بلے باز Alex Carey نے 61 رن بنائے۔ بھارت کیلئے محمد شامی نے تین وکٹ حاصل کئے۔×
Site Admin | March 5, 2025 3:04 PM
آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کرکٹ میں اب سے کچھ دیر میں لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزیلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل مقابلہ ہونے والا ہے۔