January 7, 2026 2:40 PM

printer

آئی سی سی نے مردوں کے ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ کی جگہ بدلنے سے متعلق بنگلہ دیش کی درخواست کو مسترد کردیا ہے

بین الاقوامی کرکٹ کونسل ICC نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ BCB کی اُس عرضی کو مسترد کردیا ہے، جس میں اُس نے  مردوں کے ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ 2026 کے میچوں کو بھارت کے علاوہ دیگر کسی ملک میں کرائے جانے کی درخواست کی تھی۔ ٹی-ٹوینٹی عالمی کپ 2026، 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہورہا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ BCB نے سکیورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے عالمی کپ میں بھارت آنے سے منع کردیا تھا۔ اس سے قبل بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے انڈین پریمئرلیگ سے مستفیض الرحمان کو نکال دیا تھا، کیونکہ کئی تنظیموں نے بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے خلاف ہورہے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔

دونوں بورڈ کے درمیان ہوئی ورچوئل میٹنگ کے دوران ICC نے کہا کہ BCB کے پاس آخری وقت میں میچوں کی جگہ بدلنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔ ICC نے یہ بات بھی بتائی کہ BCCI اُن کی قومی کرکٹ ٹیم کو سکیورٹی دینے کا پہلے ہی وعدہ کرچکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔