آئی سی سی انڈر – 19 خواتین کرکٹ ٹی-20 عالمی کپ کے دوسرے ایڈیشن میں آج کوالالمپور کے Bayuemas Oval Stadium میں گروپ اے کے میچ میں دفاعی چمپئن بھارت کا سامنا میزبان ملیشیا سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق دن میں 12 بجے شروع ہوگا۔
اسی مقام پر گروپ اے کے ایک دوسرے مقابلے میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان میچ جاری ہے۔
بھارت نے اتوار کے روز ویسٹ انڈیز پر 9 وکٹ کی شاندار جیت کے ساتھ اپنے خطاب کے دفاع کا آغاز کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو صرف 44 رن کے اسکور پر آؤٹ کرنے کے بعد بھارت نے صرف 6 اوورس دو گیندوں میں جیت کا نشانہ حاصل کرلیا۔ فی الحال بھارت گروپ اے کے پوائنٹس ٹیبل میں دو پوائنٹس اور پلس آٹھ اعشاریہ چھ چار چھ کے مجموعی رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے۔