آئی این ڈی آئی اے بلاک کے نائب صدر کے امیدوار اور سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر کانگریس صدر ملکاارجن کھڑگے، کانگریس کی سینئر رہنما سونیاگاندھی، NCP-SCP کے رہنما شردپوار اور سماجوادی پارٹی کے لیڈر رام گوپال یادو موجود تھے۔
کَل NDA کے نائب صدر کے امیدوار سی پی رادھاکرشنن نے اپنا نامزدگی کا پرچہ داخل کیا تھا۔ نامزدگی کے پرچوں کی جانچ پڑتال کل کی جائے گی اور اس ماہ کی 25 تاریخ تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔ نائب صدر کا انتخاب آئندہ ماہ کی 9 تاریخ کو ہوگا۔×