March 15, 2025 9:22 PM

printer

آئی ایم ڈی نے کَل اڈیشہ میں کہیں کہیں شدید گرم لہر کی وارننگ جاری کی ہے

بھارتی موسمیات کے محکمہ IMD نے پیش گوئی کی ہے کہ کَل اُڈیشہ کے کسی کسی مقام پر اور ودربھ، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اور شمالی تلنگانہ کے کچھ حصوں میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ گنگا کے میدانی علاقوں، سوراشٹر اور کَچھ کے علاقوں میں اِسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کے لیے Yellow اَلرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اندھرپردیش کے ساحلی علاقوں یانم، کیرالہ اور ماہے میں موسم کے گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ اترا کھنڈ اور اروناچل پردیش میں بھاری بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں اگلے دو سے تین دنوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوا کے چلنے کا امکان ہے۔