بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 48 گھنٹے کے دوران، وسطی بھارت میں کم سے کم درجہئ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس تک کی کمی آسکتی ہے۔ محکمے نے آج تمل ناڈو، پڈوچیری اور کرائیکل میں اکّا دکّا مقامات پر شدید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
اِس دوران، دلّی-NCR خطے میں ہَوا کا معیار اب بھی بہت خراب کے زمرے میں ہے۔ آلودگی پر قابو پانے سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق، آج صبح ہوا کی کوالٹی کا اشاریہ – AQI، 310 ریکارڈ کیا گیا ہے۔