بھارت کے محکمہئ موسمیات IMD نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، پنجاب، اترپردیش، بہار اور اُڈیشہ میں کَل تک کہیں گہرا اور کہیں بہت گہرا کہرا چھانے کیلئے اورینج وارننگ جاری کی ہے۔
IMD کے مطابق، اگلے تین دن کے دوران، پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور دلّی میں شدید سردی اور سرد لہر چلنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہئ موسمیات نے یہ پیش گوئی بھی کی ہے کہ مغربی بنگال کے گنگا کی ترائی والے علاقے، جھارکھنڈ اور چھتیس گڑھ میں کَل تک اور شمال مشرقی بھارت، ذیلی ہمالیہ کے مغربی بنگال کے علاقے اور جموں میں اگلے دو روز تک گہرا کہرا چھایا رہے گا۔