بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مشرقی اترپردیش، اڈیشہ، پنجاب اور مغربی راجستھان میں گہرے سے بہت گہرے کہرے کے پیش نظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہئ موسمیات نے بہار، مشرقی راجستھان، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، لداخ اور جھارکھنڈ میں بھی گہرے کہرے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا کہ اتراکھنڈ، مغربی بنگال، سکم، مغربی اترپردیش اور ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی اسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے انڈومان و نکوبار جزائر میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور آندھی کی بھی پیش گوئی کی ہے۔
اس دوران دلّی NCR میں فضائی آلودگی کی سطح ”انتہائی خراب“ زمرے میں درج کی گئی ہے۔ آلودگی کنٹرول کے مرکزی بورڈ کے مطابق آج رات 8 بجے قومی راجدھانی میں ہوا کے معیار کا اشاریہ، اے کیو آئی 388 درج کیا گیا۔x
Site Admin | December 31, 2025 10:30 PM
آئی ایم ڈی نے دلّی، ہریانہ، چنڈی گڑھ، مشرقی اترپردیش، اڈیشہ، پنجاب اور مغربی راجستھان میں گہرے سے بہت گہرے کہرے کے پیش نظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے