November 29, 2025 2:33 PM

printer

آئی ایم ڈی نے تمل ناڈو، پدوچیری اور آندھرا پردیش کے علاقوں میں سمندری Ditwah کے قریب آجانے سے شدید بارش کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے شمالی تمل ناڈو، پدوچیری اور ملحقہ جنوبی آندھرا پردیش کے علاقوں میں شدید بارش کیلئے  ریڈ الرٹ جاری کیا ہے، کیونکہ سمندری طوفان Ditwah ساحلوں کے قریب پہنچ گیا ہے۔ سمندری طوفان کے شمال مغرب کی جانب بڑھے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ کَل صبح تک ان علاقوں کے نزدیک خلیج بنگال کے جنوب مغرب میں پہنچ جائے گا۔ IMD نے کہا ہے کہ سمندری طوفان آدھی رات تک تمل ناڈو سے تقریبا 60 کلومیٹر دور رہے گا۔ کل تک  تمل ناڈو کے علاقوں میں شدید انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ ساحلی آندھرا پردیش، یانَم اور رائل سیما کے علاقوں میں بھی پیر تک شدید سے بہت شدید بارش کا امکان ہے۔ ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سری لنکا، تمل ناڈو، پدوچیری، جنوبی آندھراپردیش سے متصل سمندر میں نہ جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔