بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج مطلع کیا کہ 1901 سے اب تک کے ریکارڈ میں سال 2024 ملک میں سب سے زیادہ گرم سال رہا۔ نامہ نگاروں کو ورچوئل طور پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے، IMD کے ڈائریکٹر جنرل Mrutyunjay مہاپاترا نے کہا کہ جنوری کے مہینے میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ البتہ ملک کے مشرقی، شمال مغربی اور مغربی وسطی خطوں کے کچھ علاقے اِس سے مستثنیٰ ہیں۔ جناب مہاپاترا نے کہا کہ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
Site Admin | January 1, 2025 10:12 PM
آئی ایم ڈی نے آج مطلع کیا کہ 1901 سے اب تک کے ریکارڈ میں سال 2024 ملک میں سب سے زیادہ گرم سال رہا
