October 14, 2025 9:29 PM

printer

آئی ایم ایف نے امریکی محصول کے اثر کے باوجود سال 2025-26 کے لیے بھارت کی GDP کی شرح ترقی کا تخمینہ بڑھا کر 6 اعشاریہ چھ فیصد کردیا ہے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF نے کہا ہے کہ بھارتی معیشت پر امریکی محصولات کے اثر کے باوجود بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار GDP، اِس سے پہلے کے تخمینے سے زیادہ شرح سے ترقی کرے گی۔ آج جاری کی گئی اپنی عالمی اقتصادی رپورٹ میں IMF نے بھارت کی GDP کی شرح ترقی 2025-26 میں 6 اعشاریہ چھ فیصد ظاہر کی ہے، جبکہ اِس سے پہلے اُس نے 6 اعشاریہ چار فیصد کا تخمینہ لگایا تھا، لیکن IMF نے 2026-27 کے لیے اپنے تخمینے میں 20-Basis پوائنٹ کی کمی کرکے اِسے 6 اعشاریہ دو فیصد کردیا ہے۔ اپنے پہلے کے تخمینے میں یہ اضافہ مضبوط پہلی سہ ماہی کے سبب کیا گیا ہے، جس کے تحت جولائی کے بعد بھارت سے درآمدات پر امریکی کی جانب سے نافذ کردہ محصول کی شرح میں زیادہ اضافہ کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔