February 16, 2025 3:53 PM

printer

آئی ایس ایل فٹبال میں، آج محمڈن ایس سی کا مقابلہ کولکاتہ میں ایسٹ بنگال ایف سی سے ہوگا۔

ISL فٹبال میں، آج محمڈن SC کا مقابلہ کولکاتہ میں ایسٹ بنگال FC سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کولکاتہ کے وویکا نندا یُوا بھارتی کری رانگن میں کھیلا جائیگا۔

انڈین سُپر لیگ ISL فٹبال میں، موہن بگان SG نے کیرالہ بلاسٹرس کو کل شام تین-صفر سے شکست دے دی۔   یہ میچ کوچی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس جیت کے بعد موہن بگانSG، 21 میچوں میں 49 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرِ فہرست ہے۔ موہن بگان SG، اپنے ISL خطاب کے دفاع سے محض ایک جیت کے فاصلے پر ہے۔

ایک دیگر میچ میں چنئین FC نے، پنجاب FC کو دو-ایک سے ہرا دیا۔ یہ میچ چنئی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔