June 25, 2025 10:03 PM

printer

آئندہ سات دنوں کے دوران ملک کے شمال مغربی، وسطی، مشرقی اور شمال مشرقی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش جاری رہنے کا امکان ہے:آئی ایم ڈی

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کہا ہے کہ آئندہ سات دنوں کے دوران ملک کے شمال مغربی، وسطی، مشرقی اور شمال مشرقی حصوں میں شدید سے بہت شدید بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ IMD کے مطابق گجرات اور اڈیشہ کے کچھ مقامات پر بھی شدید سے بہت شدید بارش ہوسکتی ہے۔

موسمیات کی ایجنسی نے ساحلی کرناٹک، مشرقی راجستھان، جھارکھنڈ، کیرالا، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، پنجاب اور اتراکھنڈ میں شدید سے بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

IMD نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، مغربی بنگال،ہریانہ چنڈی گڑھ اور دلی میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔X