آئندہ امرناتھ یاترا کے عقیدتمندوں کے لیے بلا رکاوٹ سفر کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے بھارت کی شاہراہوں سے متعلق قومی اتھارٹی NHAI نے کَل ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے جموں و کشمیر کے اہلکاروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔
قومی شاہراہ نمبر 44 کے جموں -سری نگر سیکشن کے 228 کلومیٹر طویل اُن سبھی راستوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جو یاترا کے راستے میں ہیں۔
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے NHAI کے چیئرمین سنتوش کمار یادو نے NHAI کے اہلکاروں کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کرنے اور یاترا کی تیاریوں کے لیے فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔x