یونین پبلک سروس کمیشن UPSC نے اپنے سول سروسز امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ UPSC نے 725 مرد اور 284 خواتین کے ساتھ کُل ایک ہزار 9 امیدواروں کیلئے تقرری کی سفارش کی ہے۔ پانچ سرکردہ امیدواروں میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں، جبکہ 25 سرکردہ امیدواروں میں 11 خواتین اور 14 مرد ہیں۔ شکتی دوبے نے سول سروسز امتحان 2024 میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ UPSC کی جانب سے گزشتہ برس ستمبر میں سول سروسز امتحان کا تحریری ٹیسٹ ہوا تھا، جس کے بعد اِس سال جنوری اور اپریل کے درمیان پرسنالٹی ٹیسٹ کیلئے انٹرویو ہوئے تھے۔
اِس سرکردہ امتحان میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی Margi Chirag Shah نے کہا کہ وہ امتحان کی تیاری کی خاطر روزانہ تقریباً 10 گھنٹے پڑھائی کرتی تھیں۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوکری میں آنے کے بعد وہ خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کیلئے کام کرنا چاہیں گی۔
سول سروسز میں پانچواں مقام حاصل کرنے والے آکاش گرگ نے آکاشوانی نیوز کو بتایا کہ انہوں نے مستقل سخت محنت سے یہ کامیابی حاصل کی۔
Site Admin | April 22, 2025 9:30 PM
یو پی ایس سی نے سول سروسز امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے
