یوکرین کے صدر وولودیمیر زلینسکی اور یوروپی رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ مجوزہ ملاقات سے پہلے اُن سے ویڈیو لِنک کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ یوروپی رہنماؤں نے کہا کہ ٹرمپ، یوکرین پر اُن کی پوزیشن سے متفق ہوگئے ہیں۔ جرمنی کے چانسلر فریڈرش مَرض نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرمپ، اِس معاملے پر یوروپ کی پوزیشن سے واقف ہیں۔ فرانس کے صدر ایمونل میکرون نے امید ظاہر کی کہ ٹرمپ، پوتن اور زلینسکی، دونوں کے ساتھ سہ رخی بات چیت کیلئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں، جس پر یوکرین طویل عرصے سے زور دیتا رہا ہے۔ x
Site Admin | August 13, 2025 9:55 PM
یوکرین کے صدر نے امریکہ اور روس کے درمیان سربراہ میٹنگ سے پہلے برلن میں امریکی صدر اور یوروپی رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل وسیلے سے بات چیت کی ہے
