امریکہ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر وولودی میر زیلینسکی نے روس کے خلاف لڑائی میں جزوی جنگ بندی سے اتفاق کرلیا ہے۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادی میر پُتن نے اِس معاملے پر بات چیت کی تھی۔
وہائٹ ہاؤس نے کَل رات بتایا کہ صدر ٹرمپ نے جناب پُتن کے ساتھ اپنی گفتگو کے بارے میں فون پر جناب زیلینسکی کو جانکاری دی۔ اِس موقع پر مختلف اہم معاملات پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔ بعد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وہائٹ ہاؤس کی ترجمان Karoline Leavitt نے اس بات کی تصدیقی کی کہ دونوں رہنما جزوی جنگ بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔
S/B Karoline Leavitt
اُدھر یوکرین کے صدر زیلینسکی نے ٹرمپ کے ساتھ اپنی گفتگو کو مثبت، بے باک اور بہت ٹھوس قرار دیا ہے۔
آن لائن بریفنگ کے دوران اِظہار خیال کرتے ہوئے زیلیسنکی نے کہا کہ انھوں نے اور ٹرمپ نے روس کے زیرِ قبضہZaporizhzhia پاور پلانٹ کی ممکنہ امریکی ملکیت کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا۔