یوکرین کی راجدھانی کیف میں روس کے ایک ڈرون اور میزائل حملے سے کم سے کم 3 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے۔ اِس کے علاوہ اِس حملے سے درجنوں عمارتوں میں آگ لگ گئی، جن میں حکومت کے اہم مراکز بھی شامل ہیں۔ حکام اور مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق ڈرون حملے کے بعد کیف کے Pecherskyi ڈسٹرکٹ میں انتظامیہ کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی، جس کے سبب شہر میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ حالیہ دنوں میں یوکرین پر روس کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حالانکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ساڑھے 3 سال سے جاری اِس جنگ کو ختم کرانے کی غرض سے سفارتی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ البتہ اِن کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔
Site Admin | September 7, 2025 2:52 PM
یوکرین کی راجدھانی کیف میں روس کے ایک ڈرون اور میزائل حملے سے کم سے کم 3 افراد ہلاک اور 18 دیگر زخمی ہوگئے
