یوکرین نے کل سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد امریکی حمایت یافتہ 30 دن کی جنگ بندی اور روس کے ساتھ فوری مذاکرات کی تجویز پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یوکرین اور روس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے تین برس کے بعد یہ پیشرفت ہوئی ہے۔ جدہ میں یوکرین کے حکام کے ساتھ آٹھ گھنٹے سے زیادہ کی بات چیت کے بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ واشنگٹن اب یہ تجویز روس کے سامنے رکھے گا۔ اس کے علاوہ امریکہ نے یوکرین کے ساتھ فوجی امداد اور انٹیلی جنس کا تبادلہ دوبارہ شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ایک مشترکہ بیان میں یوکرین اور امریکہ نے کہا کہ وہ جلد از جلد ایک معاہدے کو حتمی شکل دیں گے جس سے یوکرین کی معدنیات کی دولت تک امریکہ کی رسائی ہوجائے گی۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو بحث و تکرار سے پہلے وائٹ ہاؤس میں اس معاہدے پر دستخط کرنے تھے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وَینس نے یوکرین کے صدر کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔
Site Admin | March 12, 2025 9:34 PM
یوکرین نے امریکی حمایت یافتہ 30 دن کی جنگ بندی اور روس کے ساتھ فوری مذاکرات کی تجویز پر رضامندی ظاہر کی
