ہماچل پردیش میں مانسون کا اثر اب بھی دکھائی دے رہا ہے۔ ریاست میں کئی جگہوں پر رُک رُک کر ہونے والی بارش اور چٹانیں کھسکنے سے گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہے۔ شملہ، کلّو اور منڈی جیسے سیب کی پیداوار والے علاقوں میں سڑکوں کے بند ہونے سے بازار تک سیب کی سپلائی بری طرح متاثر ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں 12 ستمبر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کچھ علاقوں میں آج بھی شدید بارش کا ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔×
Site Admin | September 6, 2025 3:14 PM
ہماچل پردیش میں مانسون کا اثر اب بھی دکھائی دے رہا ہے۔
