ہماچل پردیش میں آج موسم عام طور پر صاف رہا، جس سے کئی دنوں کی شدید بارش کے بعد لوگوں کو کچھ راحت ملی۔ موسم میں بہتری نے ریاست میں آفت سے نمٹنے کی کارروائیوں کو بھی تیز کر دیا ہے۔
ریاست میں قدرتی آفت اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ چمبا ضلعے کے Bharmour میں پھنسے ہوئے Manimahesh یاترا کرنے والے 524 عقیدتمندوں کو آج بھارتی فضائیہ کے دو Chinook ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چمبا پہنچایا گیا۔ وہاں سے انہیں ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسوں کے ذریعے ان کی منزل کیلئے روانہ کر دیا گیا۔ اِس کے علاوہ تین لاشوں کو بھی چمبا لایا گیا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق تقریباً 8 ہزار یاتری، Manimahesh یاترا کے دوران پھنس گئے تھے۔ اِن سبھی یاتریوں کو سرکار کے ذریعے مفت ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کی گئی۔ اس دوران قدرتی آفت کے سبب چار قومیں شاہرایں اور ایک ہزار سے زیادہ دیگر سڑکیں ابھی بھی گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند ہیں۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سُکھو نے بھی آج حالات کا جائزہ لینے کیلئے کلُّو اور منالی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
Site Admin | September 5, 2025 9:43 PM
ہماچل پردیش میں آج موسم عام طور پر صاف رہا، جس سے کئی دنوں کی شدید بارش کے بعد لوگوں کو کچھ راحت ملی
