ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 1, 2025 9:45 PM

printer

گذشتہ مہینے اب تک کا سب سے زیادہ دو لاکھ 37 ہزار کروڑ روپئے کا GST محصول وصول ہوا ہے جو کہ 12 اعشاریہ چھ فیصد کا اضافہ ہے

اشیاء اور خدمات ٹیکس GST کی وصولی میں، اپریل کے مہینے میں، ابھی تک کا سب سے زیادہ اضافہ ہوا۔ یہ اضافہ، بارہ اعشاریہ 6 فیصد ہے، جو دو اعشاریہ تین-سات لاکھ کروڑ روپے ہے۔ یہ اضافہ پچھلے سال اپریل مہینے کے مقابلے میں ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں مرکزی GST وصولی 48 ہزار634 کروڑ روپے اور ریاستی GST، اُنسٹھ ہزار 372 کروڑ روپے رہی۔ مربوط GST وصولی، ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ اور محصول کی رقم 13 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ رہی۔ رقوم کے اندرونِ ملک لین دین سے حاصل ہونے والے GST محصول میں،10 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوکر، یہ تقریباً ایک اعشاریہ9 لاکھ کروڑ روپے ہوگیا، جبکہ در آمد شدہ اشیاء سے حاصل ہونے والا مالیہ، 20 اعشاریہ 8 فیصد زیادہ یعنی 46 ہزار 913 کروڑ روپے رہا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں