ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 5, 2025 10:18 PM

printer

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے آج گاندھی نگر میں گجرات سیمی کنڈکٹر کانفرنس2025- کا افتتاح کیا

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے آج گاندھی نگر میں گجرات سیمی کنڈکٹر کانفرنس2025- کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گجرات، سیمی کنٹرکس کی عالمی مانگ اور سپلائی کے نظام میں ایک اہم رول ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیمی کنڈکٹر کیلئے مخصوص ایک پالیسی کے نفاذ کے ساتھ ہی، گجرات نے الیکٹرونکس اور سیمی کنڈکٹرس سے متعلق جدید ترین سہولتیں تیار کرلی ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ کانفرنس کے آغاز کے موقع پر ہی آٹھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔ بھارت اور مختلف ملکوں کے 1500 سے زیادہ مندوبین کے ساتھ ساتھ 250 نمائش کار، اِس تین روزہ کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس کے دوران ملک کیلئے مخصوص 6 راؤنڈ ٹیبلز اور 7 پینل مباحثے منعقد کئے جائیں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں