کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مہاراشٹر نے 6 سونے کے تمغے سمیت کُل 19 تمغے حاصل کئے ہیں اور وہ سرِفہرست ہے۔
راجستھان کی ٹیم چھ سونے، ایک چاندی اور ایک کانسے کا تمغہ حاصل کرکے دوسرے مقام پر ہے۔ کرناٹک نے پانچ سونے کے تمغے سمیت 18 تمغے جیتے ہیں اور وہ تیسرے مقام پر ہے۔
فٹبال میں Barauni Refinery اسٹیڈیم میں آج شام جھارکھنڈ Boys نے ایک سخت مقابلے میں دلّی کو ایک-صفر سے شکست دی۔
تیر اندازی میں مکسڈ ڈبلز کے recurve زمرے میں مہاراشٹر کی Dhaynesh Chinale اور Sharvari Shende کی جوڑی، آندھرا پردیش کی جوڑی کو ہراکر فائنل میں پہنچ گئی۔ فائنل میں اِس جوڑی کا مقابلہ سونے کے تمغے کیلئے ہریانہ کی جوڑی سے ہوگا۔
مہاراشٹر کی Manav Ganesh Jadhav اور Tejal Salve کی جوڑی نے بھی کمپاؤنڈ مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنالی۔
بہار کی سائیکلنگ کی خواتین کھلاڑیوں نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور دو مقابلوں میں تمغہ حاصل کیے۔ Suhani Kumari نے Scratch Race میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ ٹیم Sprint زمرے میں Suhani Kumari، Shalini اور Amrita کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ بہار تمغوں کی فہرست میں گیارہویں مقام پر ہے۔
Site Admin | May 6, 2025 9:38 PM
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے تیسرے دن تمغوں کے معاملے میں مہاراشٹر سرفہرست ہے
