کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مہاراشٹر کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور انہوں نے کئی تمغوں کا اضافہ کیا۔ مہاراشٹر سونے کے 27، چاندی کے 22 تمغوں سمیت 73 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ کرناٹک سونے کے 14 تمغے سمیت 39 تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ راجستھان 23 تمغوں کے ساتھ تیسرے مقام پر ہے۔
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں نئی دلّی کے ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں نشانے بازی کے مقابلوں کے آخری دن کھلاڑیوں نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ خواتین کے 25 میٹر پسٹل کے فائنل میں دلّی کی Naamya کپور نے 27 پوائنٹس کے اسکور سے سونے کا تمغہ جیتا۔ مدھیہ پردیش کی انجلی مہیندر بھاگوت نے 26 پوائنٹس کے اسکور سے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ وہ سخت مقابلے میں صرف ایک پوائنٹ سے سونے کا تمغہ جیتنے سے رہ گئیں۔ راجستھان کی Khanakvyas نے 19 پوائنٹس کے اسکور کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔اس دوران دلّی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں جمناسٹکس میں کوالیفائنگ میچز جاری ہیں۔
اِس سال قومی راجدھانی نشانے بازی، سائیکلنگ اور جمناسٹکس کھیلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ باقی کھیلوں کے مقابلے، بہار میں ہو رہے ہیں۔ سائیکلنگ کے مقابلے 8 مئی کو ختم ہوگئے۔
Site Admin | May 10, 2025 10:00 PM
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں مہاراشٹر کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور انہوں نے کئی تمغوں کا اضافہ کیا
