کھیلو انڈیا یوتھ گیمس 2025 آج شام بہار کے پٹنہ میں پاٹلی پُتر اسپورٹ کامپلیکس میں رنگا رنگ اور شاندار تقریب کے ساتھ شروع ہورہے ہیں۔ کھیلوں کے محکمے کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اس کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ مشہور اداکار پنکج ترپاٹھی اور لوک گلوکار میتھلی ٹھاکر افتتاحی تقریب میں اپنی کارکردگی سے ناظرین کو مسحور کریں گے۔یہ کھیل مقابلے 15 مئی تک جاری رہیں گے۔ افتتاحی تقریب میں فنکار اور اسکولی بچے اپنی کارکردگی دکھائیں گے اور لیزر شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔آکاشوانی سے اِن کھیلوں کی افتتاحی تقریب پر رواں تبصرہ نشر کیا جائے گا۔ یہ پروگرام شام پانچ بجکر 55 منٹ پر شروع ہوگا۔ یہ نیوز آن AIR ایپ، پرسار بھارتی اسپورٹس یو ٹیوب چینل اور DTH پر دستیاب ہوگا۔ دوردرشن اسپورٹس پر کھیلو انڈیا کے سبھی مقابلے دکھائے جائیں گے۔
Site Admin | May 4, 2025 2:24 PM
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز آج شام پٹنہ میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہورہے ہیں
