کھیلوں کی وزارت نے بھارتی کشتی فیڈریشن WFI پر عائد معطلی کو ختم کر دیا ہے، جس سے کشتی کے کھیل کے حوالے سے کئی ماہ سے جاری غیر یقینی کی صورتحال ختم ہوگئی ہے۔ اس فیصلے سے کھیل سرگرمیوں کے دوبارہ شروع ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، جن میں اردن کی راجدھانی عَمّان میں ہونے والی آئندہ ایشیائی چمپئن شپ کے لیے سلیکشن ٹرائلز بھی شامل ہیں۔ وزارت نے WFI کے لیے کچھ رہنما اصول بھی وضع کیے ہیں۔ اس کے تحت فیڈریشن کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ تمام بین الاقوامی مقابلوں کے لیے انتخابی عمل شفاف، منصفانہ اور کھیل کے ضابطوں، نیز یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کے ضابطوں اور دیگر سرکاری ہدایات کے مطابق ہوں۔ وزارت نے 24 دسمبر 2023 کو WFI کو 21 دسمبر کو اس کی نئی باڈی کے انتخاب کے بعد انتظامی امور اور ضابطوں کی خلاف ورزیوں کی بنا پر معطل کر دیا تھا۔x
Site Admin | March 11, 2025 2:34 PM
کھیلوں کی وزارت نے بھارت کی کُشتی فیڈریشن کی معطلی منسوخ کردی ہے
