فٹ بال کے معروف ترین کھلاڑی Lionel Messi آج آدھی رات کولکاتہ پہنچ گئے۔ اُن کی آمد پر فٹ بال کے شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ وہ بھارت کا تین روزہ GOAT-انڈیا دورہ کریں گے۔ اُن کے ہزاروں پرستار، دسمبر کی سردی پرواہ نہ کرتے ہوئے، ہوائی اڈّے پر اُن کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بیتاب تھے۔
آٹھ مرتبہ Ballon d’Or حاصل کرنے والے اِس کھلاڑی کے بارے میں امید ہے کہ وہ بہت سی تقربیات میں شرکت کریں گے، جس میں لوگوں سے میل جول کا اجلاس اور 70 فٹ اونچے مجسمے کی، ورچوئل وسیلے سے نقاب کشائی بھی شامل ہے۔
یہ مجسمہ Lake Town میں Sreebhumi اسپورٹنگ کلب میں اُن کے اعزاز میں نصب کیا جا رہا ہے۔
ارجنٹینا کے سُپر اسٹار کھلاڑی، بھارت کا یہ دورہ 14 سال بعد کر رہے ہیں۔ اِس دورے میں وہ ممبئی اور دلّی بھی جائیں گے۔×