ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 29, 2025 9:36 PM

printer

کناڈا میں عام انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی کے بعد Mark Carney ہی وزیر اعظم رہیں گے

کناڈا کے وزیر اعظم Mark Carney کی لبرل پارٹی نے ملک میں ہوئے عام انتخابات میں اپنے اقتدار کو برقرار رکھا ہے۔ سیاست کی دنیا میں نووارد اور سابق بینکر Carney کامیابی کے ساتھ اپنی پارٹی کو ایک غیر معمولی فتحیابی سے ہمکنار کرنے میں کامیاب ہوئے۔ کنزرویٹیو پارٹی کے لیڈر Pierre Poilievre کے ساتھ قریبی مقابلے کے بعد انھوں نے کامیابی حاصل کی۔ البتہ کناڈا میں ابھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ لبرل پارٹی 168 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ ہائوس آف کامنز کی 343 سیٹوں میں سے جیت کیلئے 172 سیٹوں کی ضرورت ہے تاکہ اکثریتی حکومت قائم ہوسکے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے Mark Carney کو کناڈا کے وزیر اعظم کے طور پر منتخب ہونے اور لبرل پارٹی کو اُس کی فتحیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں